
ملک بھر کے سیاستدانوں کی جانب سے پارٹیاں تبدیل کرنے اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کاسلسلہ تیزہونے کے پیش نظر پی ٹی آئی نے شمولیتی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین سے براہ راست ملاقات پر پابندی عائد کردی ہے۔
نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کیلیے باقاعدہ اسکیننگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو پارٹی میں شمولیت سے قبل شامل ہونے والے سیاستدانوں کے بارے میں جائزہ لے گی۔
ذرائع سے معلوم ہواہے کہ پارٹی کی مقبولیت نے پارٹی چیئرمین عمران خان کیلیے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔