اداکاری چھوڑنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پریانکا

کردار نگاری سے مقبولیت حاصل ہوئی ،گلوکاری بھی جاری رکھوں گی.


Net News April 23, 2013
کردار نگاری سے مقبولیت حاصل ہوئی ،گلوکاری بھی جاری رکھوں گی. فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ اداکاری کو چھوڑنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

انھوںنے کہا کہ گلوکاری بھی جاری رکھوں گی ۔واضح رہے کہ اداکارہ جنہوں نے فلم ''برفی'' میں بے مثال کردار نگاری سے ہندوستان اور دیگر ممالک میں مقبولیت حاصل کی ہے اور پوری دنیا میں ان کی پہچان ایک اعلیٰ اداکارہ کی حیثیت سے ہوئی ہے جب کہ ان کا پہلا البم ''ان مائی سٹی'' نے بھی مغرب میں مقبولیت حاصل کی ہے ان تمام باتوں کے باوجود انھوں نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کچھ بھی کرلیں ہالی وڈ کی بڑی اداکارہ نہیں بن سکتیں۔



 

انھوں نے کہا کہ لوگ انہیں مغرب میں جانتے ہیں مگر وہ اس غلط فہمی میں مبتلا نہیں ہیں کہ وہ ایک بڑی اداکارہ کی حیثیت حاصل کرلیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا ایک گانا میں تو مقبول ہوا ہے اور اگر سب اپنے دماغ میں یہ بات بٹھالوں کہ ''میں تو سپر اسٹار ہوں'' اب مجھے ویسے ہی ٹریٹ کرو' تو میری حماقت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ساری شہرت اور عروج ان کی ہندوستانی فلموں کے باعث ہے اور انہیں اس پر فخر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔