ڈاکٹرعافیہ سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں قونصل جنرل عائشہ فاروقی

امریکا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کی ڈاکٹر عافیہ سے ٹیکساس جیل میں ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی، اعلامیہ


ویب ڈیسک May 24, 2018
امریکا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کی ڈاکٹر عافیہ سے ٹیکساس جیل میں ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

امریکا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔

امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ڈاکٹر عافیہ سے ٹیکساس جیل میں ملاقات کی جو کہ 2 گھنٹے تک جاری رہی جب کہ عائشہ فاروقی کی 14 ماہ میں ڈاکٹر عافیہ سے چوتھی ملاقات ہے۔ اس موقع پر عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں اور وہ خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز سے سوشل میڈیا پر امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے انتقال کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں