فلم انڈسٹری کی بحالی کیلیے وقت کی قدر کرنا ہوگی‘ ثنا

ہمیں دنیا کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا,ثنا.


April 23, 2013
ہمیں دنیا کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا,ثنا. فوٹو: فائل

اداکارہ ثنانے کہا ہے کہ جن قوموں نے وقت کی قدر جانی آج وہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہیں ۔

ہمیں دنیا کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثنا نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت سے لوگ وقت کی قدر نہیں کرتے اور مجموعی طور پر معاشرے کو دیکھاجائے تو ایسے ہی لوگوں کی اکثریت دیکھنے کو ملتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ گیا وقت کبھی ہاتھ نہیں آتا اور ہمیں اس کے لیے شعو ر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔

اگر ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو اس بارے آگاہ نہ کیا تو ہم دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت بہت پیچھے رہ جائینگے ۔انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی حالت اسی بات کا نتیجہ ہے کہ ہم وقت کی نبض پر بروقت ہاتھ نہیں رکھ سکے اور وقت نے فلم انڈسٹری کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔