عمران ہاشمی اور ودیا بالن کی فلم’’ گھن چکر‘‘ 28 جون کو ریلیز ہو گی

فلم رواں برس 28 جون کو ریلیز کی جائیگی۔


Net News April 23, 2013
مزاحیہ فلم ’’گھن چکر ‘‘کی تشہیر لوکل ٹرینوں میں ہو گی۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ فلمساز اور اداکاروں فلموں کی تشہیر کے لیے بھی نت نئے طریقے ڈھونڈتے ہیں۔

مزاحیہ فلم ''گھن چکر ''کی تشہیر لوکل ٹرینوں میں ہو گی۔ مزاحیہ فلم ''گھن چکر'' کے کئی مناظر ممبئی کی لوکل ٹرین میں فلمائے گئے ہیں۔ اس لیے فلم کے پروڈیوسر نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فلم کی تشہیر بھی لوکل ٹرینوں میں کی جائے۔ فلم کے مرکزی کردار عمران ہاشمی اور ودیا بالن بھی اس تشہیری مہم کا حصہ ہوں گے جو ٹرینوں میں سفر کریں گے اور شائقین سے بات چیت بھی کریں گے۔ فلم رواں برس 28 جون کو ریلیز کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔