علی ظفر نوجوان نسل کے ٹاپ 5 پسندیدہ فنکاروں میں شامل

بالی ووڈ کے معروف نقاد میری فلموں کی کامیابی اورنوجوان نسل میں پسندیدگی کے حوالے سے اپنی مثبت رائے دے رہے ہیں،علی ظفر۔


Showbiz Reporter April 23, 2013
بالی ووڈ کے معروف نقاد میری فلموں کی کامیابی اورنوجوان نسل میں پسندیدگی کے حوالے سے اپنی مثبت رائے دے رہے ہیں،علی ظفر۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ فلموں کے معروف نقادوں نے علی ظفرکی تیسری فلم کی کامیابی پرانہیں نوجوان نسل کے ٹاپ 5 پسندیدہ فنکاروں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

''تیرے بن لادن''، ''میرے برادرکی دلہن'' اورحال ہی میں ریلیز ہونیوالی ''چشم بدور'' کی کامیابی اوربزنس کودیکھتے ہوئے علی ظفرکے بالی وڈ میں مستقبل کو روشن قراردیا ہے۔ اس سلسلہ میں علی ظفرنے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ بطور پاکستانی یہ میرے لیے واقعی اعزاز کی بات ہے کہ بالی ووڈ کے معروف نقاد میری فلموں کی کامیابی اورنوجوان نسل میں پسندیدگی کے حوالے سے اپنی مثبت رائے دے رہے ہیں۔

دیکھا جائے توبالی وڈ کے نقاد شاہ رخ، عامر خان اورسلمان خان سمیت دیگرسپراسٹارزکی فلموں کو لے کرخاصی تنقیدکرتے ہیں اوران کی رائے کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ اگر ان لوگوں کی طرف سے مجھے نوجوان نسل کے پسندیدہ فنکاروں کی فہرست میں شامل کیا گیاہے تواس اعزاز کے ملنے کے بعد مجھ پرمزید ذمے داری آن پڑی ہے۔ میں نے کچھ نئے پراجیکٹس سائن کئے ہیں جومیرے چاہنے والوںکوخوب انٹرٹین کرینگے۔ ان کے بارے میں تفصیلات سے فی الحال آگاہ نہیں کرسکتا لیکن جونہی فلم کی تشہیری مہم شروع ہونگی تولوگوںکو اندازہ ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔