فنانس بل 2018 ایکٹ بن گیا 7 ہزارسے زائد اشیاء مہنگی ہوگئیں

کسٹمز ڈیوٹی میں ردوبدل سے ایف بی آر کو 22 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ کااضافی ریونیو ملے گا


ویب ڈیسک May 24, 2018
اینٹی منی لانڈرنگ اورسی ایف ٹی قواعدوضوابط میں بھی ترمیم کردی گئی۔ فوٹو:فائل

فنانس بل ایکٹ بننے کے بعد 7 ہزاراشیاء پرکسٹم ڈیوٹی کا اطلاق آج سے کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فنانس بل 2018 ایکٹ بننے کے بعد آج سے 7 ہزار اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی کا اطلاق ہوگیا۔ بل کے مطابق لیدر، ٹیکسٹائل، اسٹیل مصنوعات گارمنٹس سمیت 7 ہزار سے زائد درآمدی اشیاء مہنگی ہوں گی جب کہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 6 ارب 19 کروڑ پچاس لاکھ روپے کا ریلیف اورکسٹمزڈیوٹی میں ردوبدل سے ایف بی آرکو22 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ کااضافی ریونیو ملے گا۔

دوسری جانب یکم جولائی سے لنڈے کے کپڑے، الیکڑک گاڑیاں، موبائل فون، بچوں کی کتابیں، کاپیاں، اسٹیشنری کا سامان، ڈیری، آلو، ڈبے والا دودھ، کھاد، پولٹری، وٹامن بی بارہ، وٹامن ایچ ٹو، ایل ای ڈی پارٹس، ایل ای ڈی بلب، ایل ای ڈی ٹیوب، انرجی سیونگ سمیت دیگرمصنوعات یکم جولائی سے سستی ہوں گی۔

انکم اورسیلزٹیکس سے متعلق ترامیم اورردوبدل کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اوراینٹی منی لانڈرنگ اورسی ایف ٹی قواعدوضوابط میں بھی ترمیم کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں