بینظیر بھٹو قتل کیس پرویز مشرف کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

پرویز مشرف کے خلاف 3 مئی تک تفتیش مکمل کر کے چالان پیش کیا جائے، عدالت


ویب ڈیسک April 23, 2013
پرویز مشرف کے خلاف 3 مئی تک تفتیش مکمل کر کے چالان پیش کیا جائے، عدالت۔ فوٹو فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو بینظیر بھٹو قتل کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کو پیش کیا گیا تو ان کے وکلاء نے عدالت میں دو درخواستیں جمع کرائیں ایک درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویز مشرف کو اشتہاری قراردینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور دوسری درخواست میں کہا گیا ہے کہ مشرف کے بینک اکاؤنٹس اور ضبط شدہ پراپرٹی کوبحال کر دیا جائے، عدالت نے یہ دونوں درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا کہ آئندہ تاریخ پر اس پر بحث کی جائے، عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ وہ پرویز مشرف کے خلاف 3 مئی تک تفتیش مکمل کر کے چالان پیش کرے۔

سماعت مکمل ہونے کے بعد احاطہ عدالت کے باہر وکلاء اور پرویز مشرف کے حامیوں کے درمیان شدید نعرے بازی اور ہاتھا پائی ہوئی، اس دوران وکلا کی بڑی تعداد جن میں خواتین وکلا بھی شامل تھیں ڈنڈوں سے مسلح ہو کر پرویز مشرف کے حامیوں پر حملہ کردیا، اس ساری صورتحال میں پولیس مکمل طور پر تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |