لاہورکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں دھماکا 6 افراد زخمی

زخمیوں میں ٹھیکیدار محمد الیاس، ارسلان، ہاشم بٹ، فیصل، نذیر اور پپو شامل ہیں جبکہ ہاشم بٹ کی حالت تشویشناک ہے۔


ویب ڈیسک April 23, 2013
زخمیوں میں ٹھیکیدار محمد الیاس، ارسلان، ہاشم بٹ، فیصل، نذیر اور پپو شامل ہیں جبکہ ہاشم بٹ کی حالت تشویشناک ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

میواسپتال میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی کینٹین میں اسٹیمر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

میو اسپتال میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی کینٹین میں اچانک اسٹیمر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے، زخمیوں میں ٹھیکیدار محمد الیاس، ارسلان، ہاشم بٹ، فیصل، نذیر اور پپو شامل ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق ہاشم بٹ کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں