اسرائیلی فضائیہ کی غزہ میں ماہی گیروں کے گھر اور کشتیوں پر بمباری

اسرائیلی فضائی حملے میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیاں اور گھر تباہ


ویب ڈیسک May 24, 2018
اسرائیلی فضائی حملے میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیاں اور گھر تباہ فوٹو:فائل

اسرائیلی ایئر فورس نے فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا ایک بار پھر مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر بمباری کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ میں فضائی حملے کرتے ہوئے ماہی گیروں کی کشتیوں اور ایک گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں ماہی گیروں کی کشتیاں اور گھر تباہ ہوگیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے حماس کی سرنگ اور زیر زمین نظام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 70 فلسطینی شہید، 2700 زخمی

گزشتہ ہفتے ہی اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے 70 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔ ہزاروں فلسطینی مظاہرین امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) منتقلی کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر فائرنگ کردی۔

فلسطینیوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے حسب معمول تماشائی کا کردار ادا کرتے ہوئے بے حسی کا مظاہرہ کیا اور اسرائیل کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں