روس ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر فائرنگ سے بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

دکان پرموجود ملازمین نے مزاحمت کی جس پر نامعلوم شخص نےاندھا دھند فائرنگ کردی اوردکان کے 4 ملازم موقع پر ہلاک ہوگئے.


ویب ڈیسک April 23, 2013
دکان پرموجود ملازمین نے مزاحمت کی جس پر نامعلوم شخص نےاندھا دھند فائرنگ کردی اوردکان کے 4 ملازم موقع پر ہلاک ہوگئے. فوٹو: رائٹرز

روس میں ایک اسٹور پر ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر فائرنگ سےبچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی روس میں اسلحہ کی دکان پر ایک شخص نے ڈکیتی کرنے کی کوشش کی، دکان پرموجود ملازمین نے مزاحمت کی جس پر نامعلوم شخص نےاندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان کے 4 ملازم موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ملزم نے دکان سے باہر نکل کر گلی میں بھی فائرنگ کی جس سے 14 سالہ بچی موقع پر جبکہ 16 سالہ لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں