مقبوضہ کشمیر مجاہدین سے جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک

ضلع سرینگر کی حدود میں دفعہ 144نافذ، 5 یا5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی


APP August 11, 2012
ضلع سرینگر کی حدود میں دفعہ 144نافذ، 5 یا5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی، فائل

مقبوضہ کشمیر کے گریز سیکٹر میں مجاہدین سے جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا تاہم مجاہدین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر نے ضلع سرینگر کی حدود میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ کے ایک عہدے دار نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت آئندہ دو ماہ تک چار سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ اس پابندی کا اطلاق کٹھ پتلی انتظامیہ کی تقاریب پر نہیں ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔