برسلزمیں جنرل کیانی افغان صدراورامریکی وزیرخارجہ کی ملاقات آج ہوگی

پاکستان افغانستان میں مفاہمت کی کوششوں میں تعاون سے متعلق اپنے وعدے پورا کرنے میں ناکام رہا ہے، افغان حکام


ویب ڈیسک April 23, 2013
ملاقات میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کو سادہ بنانے اور تینوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر غور کیا جائے گا.

امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفا ق پرویز کیانی اور افغان صدرحامد کرزئی سے ملاقات کریں گے۔


برسلز میں نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے جان کیری نےکہا کہ افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے وہ آج پاکستان کے وفد سے ملاقات کریں گے جس کی سربراہی پاک فوج کے سربراہ جنرل کیانی اور پاکستان کے سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کررہے ہیں اس ملاقات میں افغان صدر حامد کرزئی بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں امریکی افواج کے انخلا کو سادہ بنانے اور تینوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ اس بات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا کہ پاکستان اور افغانستان کو ان کے مفادات کے حوالے سے مطمئن کیا جاسکے جس پر گزشتہ کئی برسوں کے دوران بھاری اخراجات اور کاوشیں صرف کی گئیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں