کراچی کو بھی الگ صوبہ بنایا جانا چاہئے فاروق ستار
کیا کراچی اور جنوبی سندھ پاکستان کا حصہ نہیں ہے، فاروق ستار
DHAKA, BANGLADESH:
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کو بھی الگ صوبہ بنایا جانا چاہیے۔
قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کو بھی الگ صوبہ بنایا جانا چاہئے، کیا کراچی اور جنوبی سندھ پاکستان کا حصہ نہیں ہے، یہاں ایک قرارداد منظور کر دی جائے کہ کراچی پاکستان کا حصہ نہیں ہے، 10 سال میں کراچی کو پانی کا ایک قطرہ نہیں ملا جب کہ حیدر آباد اور سکھر کا 70 سال میں استحصال کیا گیا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی آج بھی کھڑی ہے، ہم نے ہزارہ اور فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کے بل سیکرٹریٹ میں جمع کرائے تھے۔ فاروق ستار کے بیان پر قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان نے ہنگامہ آرائی کی اور ڈیسک بجاکر احتجاج کیا۔