سنی لیون ماضی یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

ماضی میں جو راستہ اختیار کیا اس پر بہت پچھتاوا ہے، سنی لیون


ویب ڈیسک May 24, 2018
اداکارہ سنی لیون کا شمار بالی ووڈ کی بے باک اداکاراؤں میں ہوتاہےفوٹو:فائل

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون اپنا ماضی یاد کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔

اداکارہ سنی لیون نے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی آنکھیں لال ہورہی ہیں جب کہ ان کا چہرہ بھی مرجھایا ہوا لگ رہا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سنی لیون تصویر شیئر کرنے سے قبل پھوٹ پھوٹ کرروئی ہیں۔ تصویر کے ساتھ سنی لیون نے ایک جذباتی پیغام بھی تحریر کیا جس سے واضح ہورہا ہے کہ وہ اپنے ماضی کی وجہ سے غمگین ہورہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی لیون کے نئے روپ نے ہلچل مچادی

سنی لیون نے پیغام میں لکھا آج رات میرا دل ہزار بار ٹوٹا ہے اور آج رات میں میری آنکھوں سے ہزاروں آنسو بہے ہیں، کاش میں ان دنوں کو ایک بار پھر خود سے قریب کر سکتی۔ وہ دن دوبارہ کبھی نہیں آئیں گے، لیکن میرے دل میں ہمیشہ یاد بن کر رہیں گے۔ پیغام کے آخر میں انہوں نے اپنے ماضی پر پچھتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو راستہ اختیار کیا وہ اس پر پچھتا رہی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BjIuf4KhWFa/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔