ساتویں منزل سے گرنے والی خاتون اور بچے کی موت قتل قرار ساس دیور کا جسمانی ریمانڈ
ابتدائی طور پر واقعہ خود کشی کا بتایا گیا تاہم میڈیکل رپورٹ میں مقتولہ پر تشدد ثابت ہوگیا، پولیس
دہلی کالونی میں عمارت کی ساتویں منزل سے گرنے والی 22 سالہ خاتون اور اس کے نوزائیدہ بیٹے کے قتل کے الزام میں ساس اور دیور کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں خاتون اور اس کے نوزائیدہ بیٹے کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار ساس نسرین بی بی اور دیور اکرام کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کو 30 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماں کی نوزائیدہ بیٹے سمیت 7 ویں منزل سے کود کرخودکشی
پولیس نے بتایا کہ ملزمان پر 22 سالہ رمشا اور اس کے چند ماہ کے بیٹے عبد الہادی کو قتل کرنے کا الزام ہے، ملزمان نے مقتولہ اور اسکے بچے کو فلیٹ کی ساتویں منزل سے نیچے پھینک دیا تھا، ابتدائی طور پر واقعہ خود کشی کا بتایا گیا ، میڈیکل رپورٹ میں پتہ چلا کہ مقتولہ پر پہلے تشدد کیا بعد میں ساتویں منزل سے نیچے پھینکا گیا، رمشا کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ فریئر تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دہلی کالونی میں 22 سالہ رمشا اور اس کے شیر خوار بچے کو ساتویں منزل پر واقع فلیٹ سے نیچے دھکا دے کر قتل کردیا گیا تھا۔ خاتون اور اس کے بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے مرنے سے قبل بتایا کہ اسے ساس اور دیور نے دھکا دیا ہے۔