نواب آف بہاولپور کی جماعت نیشنل عوامی پارٹی تحریک انصاف میں ضم

نواب صلاح الدین عباسی نے عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا


ویب ڈیسک May 24, 2018
عمران خان کا نواب صلاح الدین عباسی کے فیصلے کا خیر مقدم ، فوٹو: ایکسپریس

نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنی پارٹی بھی پی ٹی آئی میں ضم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے بعد نواب آف بہاولپور نے اپنی نیشنل عوامی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب صوبہ محاذ معاہدے کے تحت تحریک انصاف میں ضم

اس ضمن میں نواب صلاح الدین عباسی نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی جس میں جہانگیر ترین اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نواب آف بہاولپور نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو بھی پی ٹی آئی میں ضم کررہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے نواب صلاح الدین عباسی کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |