جلوزئی کیمپمتاثرین کاتیسرے روزبھی احتجاج چراٹ روڈ بند

نوجوان کی ہلاکت پرانتظامیہ کے خلاف نعرے، پولیو مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی

نوجوان کی ہلاکت پرانتظامیہ کے خلاف نعرے، پولیو مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی، فائل

جلوزئی کیمپ کے متاثرین نے سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف جمعہ کو تیسرے روز بھی احتجاج کیا اور چراٹ روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک بند کردا، مظاہرے میں سیاسی جماعتوں کے رہنمائوںنے بھی شرکت کی۔


مظاہرین نے کیمپ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزمان فوری گرفتار نہ کیے گئے توپولیو مہم کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے ڈی جی شہزاد بنگش کی زیرصدارت اجلاس میں متاثرین کی قبیلوں کی بنیاد پر رجسٹریشن اور خوراک کی تقسیم کا طریقہ کار وضع کرلیا گیا۔
Load Next Story