لاہور ہائی کورٹ میں انتخابی امیدواروں کی ازسرنو جانچ پڑتال کیلئے درخواست دائر

عوام کو باکردار قیادت دینے کے لئے امیدواروں کی از سر نو جانچ پڑتال کی جائے، درخواست گزار کا موقف

سخت جانچ پڑتال نہ ہونے کے باعث نادہندگان اورٹیکس چور بھی انتخابی عمل میں شامل ہو گئے ہیں، درخواست گزار کا موقف ۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ میں ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی از سر نو جانچ پڑتال کےلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔



لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی سخت جانچ پڑتال نہ ہونے کے باعث نادہندگان اورٹیکس چور بھی انتخابی عمل میں شامل ہو گئے ہیں اگر ان امیدواروں کو انتخابی عمل میں شامل ہونے سے نہ روکا گیا تو آئندہ 5 سال جمہوریت اورملک کو نقصان پہنچے گا۔


درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے اور عوام کو باکردار قیادت دینے کے لئے امیدواروں کی از سر نو جانچ پڑتال کی جائے۔

Load Next Story