حکومت کا عید کے موقع پر بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

فیصلہ پاکستان کی ثقافت اور فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کیلیے کیا گیا ہے۔


فیصلہ پاکستان کی ثقافت اور فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کیلیے کیا گیا ہے۔فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے عید الفطر اورعید الاضحیٰ پر بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان کی ثقافت اور فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے عید الفطر اورعید الاضحیٰ کے موقع پر بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بھارتی فلموں پر یہ پابندی مختصر ہوگی۔

بھارتی فلموں پر پابندی کا اطلاق عید الفطر پر کیا جائے گا جب کہ اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فلموں پر پابندی کا اطلاق عید سے دو دن پہلے سے ہوگا جو دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے فلم ڈسٹری بیوٹرز کو بھی بھارتی فلمیں نہ خریدنے اور سینما گھروں میں نہ لگائے جانے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے اس عید کے موقع پر بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم 'ریس تھری' ریلیز ہورہی ہے جو حکومتی فیصلے کے بعد پاکستان میں نہیں لگے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔