تارکین وطن کے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم

چیئرمین نادرا کی بریفنگ کی روشنی میں تارکین وطن کے ووٹ ڈالنے کے قانون کے کچھ نکات میں تبدیلی کی ضرورت،نگراں وزیرقانون


ویب ڈیسک April 23, 2013
ہ سمندرپارپاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حوالے سے کل ہونے والے اجلاس میں طریقہ کار طے کرلیا جائے گا،نگراں وزیرآئی ٹی ثانیہ نشتر . فوٹو: فائل

سمندرپارپاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کارکا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کا اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیرختم ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کا اجلاس سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کے زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں چیئرمین نادرا نے ووٹنگ کے طریقہ کارپر بریفنگ دی تاہم کمیشن سمندر پارپاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار طے کرنے سے متعلق کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےنگراں وفاقی وزیرقانون احمربلال صوفی نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت متعلقہ ممالک کی اجازت سے مشروط ہوگی، چیئرمین نادرا کی بریفنگ کی روشنی میں قانون میں کچھ نکات کی تبدیلی کی ضرورت ہے، نگراں وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی ثانیہ نشترنے کہا کہ سمندرپارپاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حوالے سے کل ہونے والے اجلاس میں طریقہ کار طے کرلیا جائے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |