سلمیٰ آغا کی بیٹی ساشا آغا کا اپنی پہلی فلم کے لئے گایا ہوا پہلا گانا ریلیز

فلم میں ساشا کے ساتھ ارجن کپورمرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ رشی کپور،جیکی شیروف اورامرتا سنگھ بھی کاسٹ میں شامل ہیں


ویب ڈیسک April 23, 2013
ساشا آغا نے نہ صرف فلم مین گانا گایا ہے بلکہ وہ اس میں ہیروئن کا کردار بھی ادا کررہی ہیں، فوٹو: فیس بک

KARACHI: سلمیٰ آغا کی بیٹی ساشا آغا کا اپنی پہلی بالی ووڈ فلم "اورنگزیب" کے لیے گایا ہوا گیت منظر عام پر آگیا۔

پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ سلمیٰ آغا تو اپنی آواز کا جادو جگاتی رہی ہیں لیکن اب ان کی بیٹی ساشا آغا بھی گلوکاری اور اداکاری کے میدان میں آگئی ہیں ، ساشا کا اپنی پہلی بالی ووڈ فلم "اورنگزیب" کے لیے گایا ہوا گیت "بربادیاں" ریلیز کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ ساشا نے نہ صرف فلم میں گانا گایا ہے بلکہ وہ اس میں ہیروئن کا کردار بھی ادا کررہی ہیں جبکہ فلم کے گیت ''بربادیاں'' میں ان کی پرفارمنس کو بھی سراہا جارہا ہے جو لوگوں کی توجہ کا خصوصی مرکز بنا ہوا ہے۔

فلمساز ادیتہ چوپڑا کی فلم اورنگزیب میں ساشا کے ساتھ ارجن کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم کی دیگرکاسٹ میں رشی کپور، جیکی شیروف اور امریتا سنگھ شامل ہیں، فلم ایکشن، تھرل اور سسپنس سے بھرپور ہے اور اس کو 17 مئی کو نمائش کے لیے پیش کیا جا ئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں