ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ایک ہزار 662 اپیلیں دائر

قومی اسمبلی کے لیے الیکشن ٹریبونل میں کل 602 اپیلیں دائر کی گئیں جن میں 216 اپیلیں منظور جبکہ 386 اپیلیں مسترد کردیں۔


ویب ڈیسک April 23, 2013
صوبائی اسمبلیوں کے لیے 1047 اپیلیں دائر کی گئیں جن میں سے الیکشن ٹریبونلز نے 569 اپیلیں مسترد جب کہ 478 منظور کیں۔ فوٹو فائل

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ملک بھر سے الیکشن ٹریبونل میں 1662 اپیلیں دائر کی گئیں جن میں 697 منظور اور 965 مسترد قرار دی گئیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق الیکشن ٹریبونلز میں قومی اسمبلی کے لیے کل 602 اپیلیں دائر کی گئیں جن میں 216 اپیلیں منظور جبکہ 386 اپیلیں مسترد کر دیں، اس کے علاوہ صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے لیے 1047 اپیلیں دائر کی گئیں جن میں سے الیکشن ٹریبونلز نے 569 اپیلیں مسترد جب کہ 478 منظور کیں۔

اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے الیکن ٹریبونلز میں 13 اپیلیں دائر کی گئیں، جن میں 10 اپیلوں کو مسترد جبکہ 3 کو منظور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں