کم مدت میں بلوچستان کو امن وامان سمیت بہت کچھ دیاعبدالمالک بلوچ

آج 2013 اور2018 کے بلوچستان میں بہت فرق ہے، سابق وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ

2018 کے انتخابات میں پارٹی بلوچستان بھرمیں بھرپورکامیابی حاصل کرے گی،سابق وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ۔ فوٹو؛فائل

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ مختصرمدت میں بلوچستان کےعوام کو امن وامان سمیت بہت کچھ دیا ہے.

تربت پارٹی آفس میں کارکنوں سے خطاب میں ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان بھر میں بھرپور انداز میں انتخابات میں حصہ لیں گے اور الیکشن کارکردگی کی بنیادپر لڑیں گے جب کہ مختصرمدت میں بلوچستان کےعوام کو امن وامان سمیت بہت کچھ دیا ہے اور آج 2013 اور2018 کے بلوچستان میں بہت فرق ہے۔


عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قومی سیاسی جماعت ہے جو بلوچستان کے عوام کے قومی وسیاسی حقوق کے حصول کیلئے بھرپورانداز میں سیاسی جدوجہد کررہی ہے جب کہ ہمیں ذات سے بالاترہو کر بلوچستان کے قومی سیاسی مفادات کوترجیح دینا ہوگا کیوں کہ بلوچستان کو2018 میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور ہر وقت اور ہرالیکشن میں نیشنل پارٹی کا مقابلہ کنگز پارٹیوں سے رہا ہے لیکن سیاسی کارکنوں نے ثابت قدمی کے ساتھ وطن وقوم کے دفاع کیلئے بھرپور سیاسی جدوجہد کی اور 2018 کے انتخابات میں پارٹی بلوچستان بھرمیں بھرپورکامیابی حاصل کرے گی۔

سابق وزیراعلیٰ نے تربت کے عوام کومخاطب کرکے کہا کہ تربت شہر اور اس میں ہونے والی تبدیلی خود ثابت کرتی ہے کہ ہمارا عوام کے ساتھ رشتہ وتعلق غیرمتزلزل ہے، ضلع کیچ کے عوام نے ہروقت ہم پر اعتماد کیا اور آئندہ بھی کریں گے جب کہ نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت عوام کے ساتھ اپنے تعلق اور رشتے کومضبوط اندازمیں اپنائے گی۔
Load Next Story