ایم کیوایم کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات تحفظات سے آگاہ کیا

ایم کیوایم کے وفد نے امن وا مان کی خراب صورتحال اور امیدواروں کو تحفظ کی عدم فراہمی سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا


ویب ڈیسک April 23, 2013
ایم کیوایم کے وفد نے امن وا مان کی خراب صورتحال اور امیدواروں کو تحفظ کی عدم فراہمی سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا۔ فوٹو فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم سے ملاقات کی اور انہیں عام انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران ایم کیوایم کو درپیش سنگین تحفظات سے آگاہ کیا ۔

ایم کیوایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان رضاہارون ، کنور نوید جمیل اور توصیف خانزادہ شامل تھے، ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار نے عام انتخابات 2013 کے موقع پر ایم کیوایم کو آزادانہ انتخابی سرگرمیوں سے روکنے ، جرائم پیشہ اور دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں ایم کیوایم حیدرآباد کے امیدوار سمیت ذمے داران و کارکنان کے بہیمانہ قتل ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پرامن علاقوں میں ایم کیوایم کے دفاتر پر چھاپوں ، گرفتاریوں کے علاوہ امن وا مان کی خراب صورتحال اور نامزد حق پرست امیدواروں کو تحفظ کی عدم فراہمی سے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کو آگاہ کیا اور چیف الیکشن کمشنر سے اس تمام صورتحال کا ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے کی درخواست کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں