29ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ27 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی

بھارت اورچین سمیت 17 ممالک کے کھلاڑی چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں جس کیلئے حفاظتی انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے

ایونٹ 27 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہےگا جس کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے فوٹو: فائل

29ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ 27 اپریل سے شروع ہورہی ہے جس میں پاکستان سمیت 17 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی چوتھی مرتبہ پاکستان کےحصے میں آئی ہے ، ایونٹ 27 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہےگا جس میں بھارت، چین سمیت 17 ممالک کے 42 کھلاڑی اپنی قسمت آزمائیں گے۔


ایونٹ میں شرکت کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کی ایک دو روز میں کراچی آمد شروع ہوجائے گی جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سےاسنوکر ٹورنامنٹ کےلئے این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی انظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

چیمپئن شپ کےلئے عالمی نمبر ون محمد آصف سمیت دیگر کھلاڑی بھرپور تیاریاں کررہے ہیں ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
Load Next Story