کارخانوں اور ہوائی اڈوں میں تیزرفتار آمدورفت کیلئے آپکی ذاتی سواری

بی ایم ڈبلیو کمپنی نے سیگ وے کی طرز پر ایک ذاتی موور تیار کیا ہے جس کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے


ویب ڈیسک May 25, 2018
بی ایم ڈبلیو کی پرسنل موور 25 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پر سفر کرسکتی ہے۔ فوٹو: بشکریہ بی ایم ڈبلیو

بڑے بڑے کارخانوں، ہوائی اڈوں اور شاپنگ مالز میں عملہ ایک سے دوسری جگہ بھاگتا دوڑتا رہتا ہے جس کےلیے سیگ وے نامی ذاتی سواری برسوں سے استعمال کی جارہی ہے۔ اب بی ایم ڈبلیو کمپنی نے اسی طرز کی ایک سواری بنائی ہے جو پہلے کے مقابلے میں قدرے بہتر اور سادہ ہے۔



اس سواری کو پرسنل موور یعنی ذاتی نقل وحرکت والی سواری کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے نیچے پانچ پہیے ہیں اور یہ ایک آدمی کو 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا جاسکتی ہے۔ بعض کارخانوں اور شاپنگ مالز میں کارکنوں کو روزانہ 5 سے 10 کلومیٹر تک ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا پڑتا ہے جس کے لیے یہ سواری تیار کی گئی ہے۔ اس کا پلیٹ فارم قدرے بڑا رکھا گیا ہے جس پر وزن بھی رکھا جاسکتا ہے۔



بی ایم ڈبلیو موور کی اونچائی 110 سینٹی میٹر ہے اور اس کا مرکزی پہیہ اسے آگے دھکیلتا ہے جبکہ آگے کے دو چھوٹے پہیے 360 درجے پر گھوم سکتے ہیں۔ اس طرح یہ سواری اپنے سوار کو ہر سمت میں حرکت کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ اس کا ہینڈل موٹرسائیکل جیسا ہے اور پورا نظام بجلی سے چلتا ہے۔



اس میں ایل ای ڈی لائٹ اور خبردار کرنے کےلیے گھنٹی بھی لگائی گئی ہے۔ گاڑی کی رفتار میں کمی بیشی کی جاسکتی ہے اور اسے بی ایم ڈبلیو کے کارخانوں میں پہلے ہی سے استعمال کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں