پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا رہنما کی حمایت نہیں کررہے رچرڈاولسن

پاکستان کے عوام انتخابات کے ذریعے اپنے ملک کی مستقبل کی قیادت منتخب کریں ، امریکی سفیر


ویب ڈیسک April 23, 2013
غیر جانبدارانہ انتخابی ہی سے پاکستان میں جمہوریت اور ادارے مستحکم ہوں گے، رچرڈ اولسن. فوٹو: فائل

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا رہنما کی حمایت نہیں کررہااور پاکستان کے عوام کواپنے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ خود کرنا ہے۔

رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کا حامی ہے کیونکہ اسی کے ذریعے ملک میں جمہوریت اور ادارے مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا جمہوری عمل کے نتیجے میں بننے والی ہر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے اسے اس سے کوئی غرض نہیں کہ انتخابات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے ۔

رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام انتخابات کے ذریعے اپنے ملک کی مستقبل کی قیادت منتخب کریں امریکا پاکستان میں جمہوریت کی حمایت جاری رکھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں