رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

غمزدہ چہروں پرتبسم بکھیرنے والے رنگیلا600سے زائد فلموں میں کمال فن دکھاچکے


خبر ایجنسی May 25, 2018
یکم جنوری 1937کو افغانستان میں پیدا ہوئے، آغاز پروفیشنل باڈی بلڈرز سے کیا۔ فوٹو : فائل

اداکار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کا جھومر اور دلچسپ انداز اداکاری کے ذریعے زندگی میں رنگ بھرنے والے اداکار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔ غمزدہ چہروں پرتبسم بکھیرنے والے رنگیلا نے چھ سو سے زائد فلموں میں کمال فن دکھا کر متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے۔

برجستہ جملوں اور انوکھی اداکاری کے ذریعے فلم بینوں کو لوٹ پوٹ کر دینے والے محمد سعید خان عرف رنگیلا یکم جنوری انیس سو سنتیس کو افغانستان میں پیدا ہوئے، رنگیلا نے عملی زندگی کا آغاز پروفیشنل باڈی بلڈرز سے کیا لیکن انھیں شہرت اداکاری سے حاصل ہوئی۔

رنگیلا نے اپنی فنی زندگی کا آغاز فلم جٹی سے کیا۔رنگیلا نے فلموں کے عام کامیڈین سے ہیرو شپ تک کا سفر انتھک محنت اور خداداد صلاحیتوں کے بل پر طے کیا،ان کی مشہور فلموں میں رنگیلا، دل اور دنیا، کبڑا عاشق، عورت راج، پردے میں رہنے دو، ایماندار، بے ایمان، انسان اور گدھا اوردو رنگیلے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں