عام انتخابات میں شکست آصف زرداری کا مقدر بن چکی ہے شہباز شریف
اگر ہم 10 ماہ میں میٹرو بس منصوبہ مکمل کر سکتے ہیں تو ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیوں نہیں کر سکتے، شہباز شریف
پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں شکست آصف زرداری کا مقدر بن چکی اور11مئی چوروں اور لٹیروں سے آزادی کا دن ہو گا۔
پاک پتن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہم 10 ماہ میں میٹرو بس منصوبہ مکمل کرسکتے ہیں تو ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیوں نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم انتخابات میں باریاں لیتے ہیں لیکن کوئی ان لوگوں کو بتائے کہ میاں نواز شریف تو 14 سال سے اقتدار سے باہر ہیں، انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور انہیں ظالم ڈکٹیٹر کی وجہ سے جلا وطنی اختیار کرنی پڑی۔
شہبازشریف نے کہا کہ ان 5 سالوں میں مسلم لیگ(ن) نے پاک پتن میں سڑکوں کا جال بچھا دیا اور متعدد ترقیاتی کام کرائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو چوروں ٹھگوں اوربجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کرنی ہے تو 11 مئی کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو جتانا ہو گا۔