بھارت کا چین سے متنازعہ سرحدی علاقے سے اپنی افواج واپس بلانے کا مطالبہ

چین خطے میں اپنی فوجیں 10 کلو میٹر اسی جگہ پر واپس لے جائے جہاں سے انہوں نے پیش قدمی کی تھی، بھارت


ویب ڈیسک April 23, 2013
سرحدی تنازعات کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے مختلف طریقے اپنائے جا سکتے ہیں۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

KARACHI: بھارت نے چین سے کہا ہے کہ وہ لداخ کے متنازعہ سرحدی علاقے سے اپنی افواج واپس بلائے جب کہ چین نے سرحدی خلاف ورزی کرنے کا بھارتی الزام مسترد کردیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ چین سے کہا گیا ہے کہ خطے میں اپنی فوجیں 10 کلو میٹر اسی جگہ پر واپس لے جائے جہاں سے انہوں نے 8 روز قبل آگے پیش قدمی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی تنازعات کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے مختلف طریقے اپنائے جا سکتے ہیں اور اس طرح کی صورتحال میں جب دونوں ممالک کی افواج آمنے سامنے کھڑی ہوں تو ایسے موقع پر ہمیں تحمل سے کام لینا ہوگا۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک نےاس سے قبل بھی کئی تنازعات مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل کئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ مسئلہ بھی پُرامن طریقے سے حل ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں