کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے 4 دھماکے 2 افراد جاں بحق 18 سے زائد زخمی

جناح ٹاؤن اور مالی باغ کے علاقے میں ہونے والے دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پہلا دھماکا جناح ٹاؤن میں جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ دوسرا گوال منڈی میں ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو فائل

مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 4 دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق اور 18 سے زائد زخمی ہوگئے۔


جناح ٹاؤن اور مالی باغ کے علاقے میں ہونے والے دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گوال منڈی کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ پیر محمد روڈ پر ہونے والے چوتھے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Load Next Story