پیشگی اجازت کے بغیر مینار پاکستان پر جلسے جلسوں کے انعقاد پر پابندی

مینار پاکستان پر پیشگی اطلاع کے بغیر جلسے جلوس پر پابندی کا فیصلہ امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا۔

مینار پاکستان پر پیشگی اطلاع کے بغیر جلسے جلوس پر پابندی کا فیصلہ امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ضلعی انتظامیہ نے مینار پاکستان کے احاطے میں پیشگی اجازت کے بغیر سیاسی جلسے اور جلوسوں کے انعقاد پر پابندی لگادی ہے۔



ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر کسی بھی سیاسی جماعت کو پیشگی اطلاع کے بغیر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔


واضح رہے کہ لاہور میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے مینار پاکستان کے احاطے میں جلسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاہم الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں کسی جلسے سے 72 گھنٹوں قبل انتظامیہ کو آگاہ کرنے کی پابند ہیں۔
Load Next Story