لسانی جماعت کہنے والے سن لیں کہ ایم کیو ایم قومی جماعت بن چکی ہے الطاف حسین

نام نہاد قوم پرست ایم کیوایم کواردو بولنے والوں کی جماعت کہتے ہیں لیکن ہم نے کبھی نفرت کا درس نہیں دیا،الطاف حیسن


ویب ڈیسک April 23, 2013
ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے عوام کی خدمت کو ہمیشہ اپنا نصب العین مانا، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں زبان کی بنیاد پر نفرتیں ختم ہوگئی ہیں اورمتحدہ اب تمام قومیتوں کی نمائندہ جماعت ہے۔

جامشورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ نام نہاد قوم پرست ایم کیوایم کواردو بولنے والوں کی جماعت کہتے ہیں لیکن وہ سن لیں کہ ہم نے کبھی نفرت کا درس نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو لسانی تنظیم کہنے والے دیکھ لیں کہ ایم کیوایم اب ایک قومی جماعت بن چکی ہے، 11 مئی کو تمام حق پرست سندھی، بلوچ، پختون، ہزارہ وال ایم کیوایم کو ووٹ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے عوام کی خدمت کو ہمیشہ اپنا نصب العین مانا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں