حکومت کی مشرف کیخلاف مقدمات کی سماعت ایک ہی عدالت میں کرنے کی درخواست

سابق صدر کو ایک ہی وقت میں مختلف مقامات پر سیکیورٹی فراہم کرنا انتہائی مشکل ہے، درخواست کا متن


ویب ڈیسک April 23, 2013
سابق صدر کو ایک ہی وقت میں مختلف مقامات پر سیکیورٹی فراہم کرنا انتہائی مشکل ہے، درخواست کا متن فوٹو: اے ایف پی

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف دائر مقدمات کی سماعت ایک ہی عدالت میں کرنے کی درخواست کردی ہے۔


وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے سابق صدر پرویز مشرف کی جان کو خطرات لاحق ہیں، انہیں ایک ہی وقت میں مختلف مقامات پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا انتہائی مشکل ہے اس لئے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی جاتی ہے کہ سابق صدر کے خلاف دائر تمام مقدمات کی سماعت ایک ہی عدالت میں کی جائے۔


واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سپریم کورٹ اور راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے علاوہ ملک کی دیگر عدالتوں میں بھی مقدمات زیر سماعت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں