فاٹا اصلاحات کی منظوری کیلئے خیبرپختونخواسمبلی کا اجلاس اتوار کوبلانے کافیصلہ
فاٹا اصلاحات کی صوبائی اسمبلی سے منظوری آئینی ضرورت ہے
فاٹا اصلاحات کی منظوری کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اتوار کو بلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کے لیے سمری گورنر کو بھجوادی گئی ہے فاٹا اصلاحات کی صوبائی اسمبلی سے منظوری آئینی ضرورت ہے۔
فاٹا اصلاحات قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ اور خیبرپختونخوا اسمبلی سے بھی منظور کیے جائیں گے صوبائی اسمبلی سے فاٹا اصلاحات کی منظوری کے لیے اسمبلی کا اجلاس اتوار 27 مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیاہے اور اجلاس بلانے کے لیے سمری گورنر کو بھجوادی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا ترمیمی بل منظور
وزیراعلیٰ کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق فاٹا اصلاحات ایک تاریخی فیصلہ ہے اور اسے دو تھائی اکثریت سے منظور کرایا جائے گا اجلاس اتوار کے روز سہ پہر دو بجے ہوگا۔
فاٹا اصلاحات کی منظوری کے لیے اس کے حمایتی جماعتوں نے تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، فاٹا اصلاحات کی منظوری پیپلزپارٹی کے ضیاء اللہ آفریدی نے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی واپس لے لی ہے جس کے بعد اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے سمری بھجوائی گئی ہے۔