گمبٹ واقعہ خاتون عدالت میں پیش دبائو پر بیان بدل لیا

پولیس نے برہنہ کرکے نہیں گھمایا، خاتون کا بیان، ممتاز ملاح پر زیادتی کا الزام


Nama Nigar August 11, 2012
پولیس نے برہنہ کرکے نہیں گھمایا، خاتون کا بیان، ممتاز ملاح پر زیادتی کا الزام۔ فوٹو فائل

گمبٹ واقعے کی متاثرہ خاتون عدالت میں پیش ہوئی تاہم پولیس دبائو پر بیان بدل لیا، تاجر ممتاز ملاح پر زیادتی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر خاتون عظمیٰ بلوچ اور مقامی تاجر ممتاز ملاح کو برہنہ کرکے بازار کا گشت کرایا تھا جس کے بعد متاثرہ خاتون عظمیٰ بلوچ نے ایڈیشنل سیشن جج اشوک کمار کی عدالت میں پیش ہوکر پولیس دبائو پر بیان بدلتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ہمیں برہنہ کرکے نہیں گھمایا، معاملے کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، خاتون نے تاجر ممتاز ملاح پر الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں بیان دیا کہ مذکورہ شخص نے مجھے زبردستی اپنے گھر لیجاکر ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور وڈیو اور فوٹیج بنائے، عدالت انصاف و تحفظ فراہم کرے، عدالت نے سماعت 13 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے خاتون کو دوبارہ طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں