کراچی میں ایم کیو ایم کے دفتر کے قریب بم حملہ 3 افراد جاں بحق 25 زخمی

ایم کیو ایم کے تمام انتخابی دفاتر فوری طور پر بند کردیئے جائیں، الطاف حسین کی ہدایت

زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل

پیپلز چورنگی پر ایم کیو ایم کے دفتر کے قریب بم حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز چورنگی پر ایم کیو ایم کے دفتر کے قریب بم دھماکے کے نتیجے 3 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے قریبی واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور دکانیں بند کرادی گئیں۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام انتخابی دفاتر فوری طور پر بند کردیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں بھی واقعے کی پرزور مذمت کریں۔
Load Next Story