جے یوآئی ف کا فاٹا انضمام کے خلاف دھرنے کا اعلان
جے یو آئی نے کارکنوں کو اتوار کے روز اسمبلی سیکرٹیریٹ کے سامنے جمع ہونے کی ہدایت کردی
جمعیت علماء اسلام (ف) نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بل کی منظوری پر جے یو آئی (ف) نے احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پشاور میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فاٹا انضمام پر اختلافات؛ جے یو آئی کا مرکزی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ
جے یو آئی (ف) 27 مئی کو پشاور میں صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنا دے گی جس کے لیے تیاری شروع کردی گئی ہے، جے یو آئی نے کارکنوں کو اتوار کے روز اسمبلی سیکرٹیریٹ کے سامنے جمع ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
واضح رہے کہ فاٹا اصلاحات کے لیے 31 ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی (ف) کے ارکان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے احتجاجاً واک آوٹ کیا تھا۔