وفاقی ملازمین کو3 ماہ کی اضافی تنخواہیں دینے کی منظوری

پہلے یہ اعزازیہ صرف وزارت خزانہ، وزیر اعظم آفس اور دیگر چند وزارتوں کے ملازمین کو ہی دیا جاتا تھا


ویب ڈیسک May 25, 2018
پہلے یہ اعزازیہ صرف وزارت خزانہ، وزیر اعظم آفس اور دیگر چند وزارتوں کے ملازمین کو ہی دیا جاتا تھا (فوٹو : فائل)

وزیراعظم نے تمام وفاقی ملازمین کو 3 ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے بطور چیئرمین ای سی سی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی۔ وزیراعظم نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ حکومت بھی اسی پالیسی کے تحت ملازمین کو اعزازی تنخواہیں دے۔ منظوری کے بعد وزیر اعظم نے تمام وفاقی سرکاری اداروں کے لیے 3 بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دینے کی ہدایت بھی کی۔


یاد رہے کہ یہ اعزازیہ پہلے صرف وزارت خزانہ، وزیراعظم آفس اور دیگر چند وزارتوں کے ملازمین کو ہی دیا جاتا تھا تاہم اب تمام وفاقی ملازمین اس سے مستفید ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں