شوبھا جی کی توقعات پر پورا اتروں گی سوناکشی سنہا

سینئرز کی جانب سے تعریف میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے، بالی وڈ اداکارہ


Net News April 24, 2013
سینئرز کی جانب سے تعریف میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے، بالی وڈ اداکارہ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ بالی وڈ کے سینئرز کی جانب سے تعریف میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلم پروڈیوسراوربالے جی فلم کی منیجنگ ڈائریکٹر شوبھا کپورکی جانب سے میرے لیے تعریفی کلمات کو کبھی نہیں بھلا سکتی، انھوں نے کہا کہ آئندہ بھی محنت کرتے ہوئے اپنی خامیوں کو دور کروں گی اور شوبھا جی کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔



واضح رہے کہ شوبھا جی کا کہنا ہے کہ انھوں نے فلم ''لٹیرا'' کی پہلی پروموشن ویڈیودیکھی تو بہت متاثر ہوئیں اور ادکارہ سوناکشی سنہا کی تعریف کیے بغیر نہ رہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ شوبھا کپور نے حقیقت میں محسوس کیا کہ اس میں سوناکشی نے واقعی بہت شاندار کام کیا۔شوبھاکواس ویڈیو میں سوناکشی کی پرفارمنس اتنی اچھی لگی کہ اس نے آدھی رات کو اسے فون کرنا چاہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں