یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا معیاری کسی چیز کی قلت نہیں ترجمان
قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث اچھی سیل سے اسٹورز پراشیا جلد ختم ہوجاتی ہیں، واجد سواتی
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکیج کے لیے تمام اسٹورز پر معیاری اشیا خوردونوش کی سپلائی بحال کر دی ہے۔
ترجمان واجد سواتی کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا سامان مہیا کر دیا گیا ہے اور کسی بھی چیز کی کمی نہیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر موجود تمام اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں مارکیٹ کے مقابلے میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سے اچھی سیل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا جلد ختم ہو جاتی ہیں لیکن بہتر سپلائی کی وجہ سے اس پر قابو پا لیا جاتا ہے.
ترجمان کے مطابق انتظامیہ بھر پور کوششیں کر رہی ہے کہ تمام اسٹورز پر وافر مقدار میں معیاری اشیا خوردونوش کا اسٹاک دستیاب ہو اور عوام کی سہولت میں اضافہ کیا جاسکے، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ہمیشہ کی طرح اپنی روایات کے مطابق عوام کے بھروسے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور ان کو معیاری اشیا سستے داموں مہیا کرتی رہے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ ایم ڈی سید حبیب الرحمن گیلانی نے رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے مختلف احکام جاری کر دیے ہیں اور تمام جنرل منیجرز، زونل منیجرز اور ریجنل منیجرز کو سختی سے تاکید کی ہے کہ تمام اشیا خوردونوش کی وافر مقدار اسٹورز پوائنٹ پر بروقت پہنچائی جائیں اور کسی بھی آئٹم کی کمی نہ آئے اور پیکیج کے آخر تک تمام سبسڈائزڈ اور نان سبسڈائزڈ اشیا کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو بغیرکسی دقت اور دشواری کے معیاری اشیا خوردنوش ارزاں نرخوں پر مہیا کی جا سکیں۔