یو اے ای سے بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے چیئرمین پی سی بی

ضرورت پڑنے پر ملائیشیا میں پاکستان کی کرکٹ ہو سکتی ہے، نجم سیٹھی

ضرورت پڑنے پر ملائیشیا میں پاکستان کی کرکٹ ہو سکتی ہے، نجم سیٹھی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ یو اے ای سے بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے تاہم اس موقع پر مزید تفصیلات بیان کرنا مناسب نہیں مگر امید ہے کہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ راولپنڈی میں اسٹیڈیم کے حوالے سے ملاقاتیں جاری اور امید ہے کہ ہم وہاں آئندہ پی ایس ایل کے میچز کرا سکیں گے۔ انھوں نے بتایاکہ دورئہ برطانیہ میں آئرش اور انگلش کرکٹ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں،جائلز کلارک سے بھی پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔


نجم سیٹھی نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ملائیشیا میں پاکستان کی کرکٹ ہو سکتی ہے، ہمارے سیزن کے دوران وہاں زیادہ بارشیں نہیں ہوتیں، گرائونڈ بھی اچھا ہے۔ انھوں نے قطر کو بطور نیوٹرل وینیو اپنانے کا آپشن خارج از امکان قرار دیا۔

واضح رہے کہ لیگز کی میزبانی کے حوالے سے یو اے ای کا پاکستان کے ساتھ تنازع ہے۔
Load Next Story