نئے پاکستان میں کسی وی آئی پی کا بیرون ملک علاج نہیں ہوگا عمران خان

شوکت خانم اسپتال 75 فیصدغربا کاعلاج ہوتاہے، میرا ور میرے والد کا علاج بھی یہیں ہوا، چیئرمین تحریک انصاف

 پشاور میں سب سے زیادہ شوکت خانم کو 7.5 کروڑ روپے زکوٰۃ ملی، افطار ڈنر سے خطاب۔ فوٹو: فائل

MILAN:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں کسی وی آئی کا علاج بیرون ملک نہیں ہوگا اور سب کا علاج پاکستان میں ہوگا۔

پشاور میں شوکت خانم افظار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان اب تک ایک بھی اسپتال نہیں بنا سکا جہاں ان کا علاج ہوسکے جبکہ ہم نے شوکت خانم اسپتال تعمیر کرتے ہوئے کینسر کے مریضوں کے علاج کو ممکن بنادیا،کینسر کا مرض مسلسل بڑھ رہاہے۔ اس لیے جلد ہی تیسرا شوکت خانم اسپتال کراچی میں بنے گا، اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔


عمران خان نے کہا کہ پشاور کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پیسے دینے کی عادت ڈال رہا ہوں،تحریک انصاف کی طرح پشاوریوں کی عادت بھی بہتر ہوتی جارہی ہے،جب کینسر ہسپتال بنانے نکلا تو لوگ کہتے تھے آپ کیوں بنا رہے ہولیکن آج سب مانتے ہیں کہ اس کی ضرورت تھی ۔انھوں نے کہا کہ کینسر کا علاج مہنگا ہے اس لئے شوکت خانم جیساہسپتال چاہیے،جس میں کینسر کے علاج پر دس لاکھ جبکہ باہر ملک میں ایک کروڑ کاخرچہ آتاہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کینسر ہسپتال چلانے کے لئے سب سے زیادہ پیسے لگتے ہیں، لاہور کا شوکت خانم اسپتال 70 کروڑ میں بنا،لاہور کے شوکت خانم اسپتال کا خسارہ 6ارب روپے ہے،یہ قوم کا کمال ہے کہ ہر سال فنڈ زیادہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کا معیار گرتا جا رہا ہے،شوکت خانم ہسپتال میں 75 فیصد غریبوں کا ورلڈ کلاس علاج ہوتا ہے، شوکت خانم نے 24سال میں 33 ارب روپے غریبوں کے علاج پر خرچ کئے۔

عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں کسی وی آئی کا علاج بیرون ملک نہیں ہوگا،سب کا علاج پاکستان میں ہوگا،میرا علاج شوکت خانم میں ہوا،میرے والد کا علاج بھی وہی ہوا،ہم شریف خاندان کی طرح علاج کے لیے بیرون ملک نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پشاور میں سب سے زیادہ شوکت خانم کو ساڑھے سات کروڑ روپے زکوٰۃ ملی تھی۔
Load Next Story