چھٹیوں میں فیس وصولی پر اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

خلاف ورزی اور بچوں کے والدین کی جانب سے شکایت درج کرانے کی صورت میں مجسٹریٹ کی مدد سے ایکشن لیا جائے گا۔

خلاف ورزی اور بچوں کے والدین کی جانب سے شکایت درج کرانے کی صورت میں مجسٹریٹ کی مدد سے ایکشن لیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو موسم گرما کی چھٹیوں میں فیس وصولی سے روکنے کے فیصلے پر عملدرآمدکیلیے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) نے سخت ایکشن لینے کافیصلہ کیاہے۔


پیمرا نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نجی تعلیمی اداروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیاہے ۔موسم گرما کی چھٹیوں کی فیس وصولی پر پابندی کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی اور بچوں کے والدین کی جانب سے شکایت درج کرانے کی صورت میں مجسٹریٹ کی مدد سے ایکشن لیا جائے گا اور شکایت والے اسکول کو بندکرنے کے علاوہ رجسٹریشن کینسل کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ نے یکم جون سے بارہ اگست تک موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران نجی تعلیمی اداروں کو ٹیوشن فیس سمیت تمام واجبات وصولی سے روک دیا جبکہ 20جون کو متعلقہ اداروں سے باقاعدہ رپورٹ بھی طلب کررکھی ہے۔
Load Next Story