ٹنڈو آدم نہر میں 25فٹ چوڑا شگاف فصلیں و باغات زیر آب

دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کیا، آبپاشی حکام کیخلاف کسانوں کا احتجاج

سب ڈویژن ٹنڈو آدم ون کے زیر نگرانی نہر ٹنڈو آدم برانچ میں ذاکر حسین مری زرعی فارم کے قریب 25 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا. فوٹو: فائل

ٹنڈو آدم کی نہر میں25فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے کئی ایکڑ رقبے پر فصلیں زیر آب آ گئیں۔

کاشتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُرکیا ۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن ٹنڈو آدم ون کے زیر نگرانی نہر ٹنڈو آدم برانچ میں ذاکر حسین مری زرعی فارم کے قریب 25 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کے نتیجے میں قریب ہی واقعہ کیلے اور آم کے باغات کے علاوہ کپاس کی تازہ کاشت کی گئی فصل زیر آب آگئی۔ اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ نہیں پہنچ سکا۔




تاہم زمینوں پر کام کرنے والے کاشتکاروں، ہاریوں و دیگر افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پُر کیا۔ بعد ازاں متاثرہ زمینداروں نے شگاف کا ذمے دار محکمہ آبپاشی کو قرار دیتے ہوئے احتجاج بھی کیا۔
Load Next Story