شاہ پور چاکر خسرہ نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی

درجن سے زائد بچے وبا میں مبتلا، سرکاری اسپتالوں میں ادویہ کا بحران

سرکاری اسپتالوں میں خسرے کی بیماری کی دوائی موجود نہیں ہے جبکہ غریب والدین نجی اسپتالوں میں اپنے بچوں کا علاج کروانے پر مجبور ہیں۔ فوٹو: فائل

شاہ پور چاکرکے قریب گوٹھ پریتم آباد کے رہائشی ریاض جاگیرانی کی 4 سالہبیٹی خسرہ سے ہلاک ہوگئی۔

جبکہ ایک درجن سے زائد بچے اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ محلے وچھے شاہ کے 4 بچے 6 سالہ اریبہ مغل، 4 سالہ مسعود ، 3 سالہ ارسہ ڈاہری اور 4 سالہ نوشین بھی خسرہ میں مبتلا ہیں۔ ان علاقوں میں بچوں کو خسرہ کی ویکسین بھی نہیں دیگئی۔ سرکاری اسپتالوں میں خسرے کی بیماری کی دوائی موجود نہیں ہے جبکہ غریب والدین نجی اسپتالوں میں اپنے بچوں کا علاج کروانے پر مجبور ہیں۔




گوٹھوں کے غریب لوگوں نے محکمہ صحت، نگراں وزیر صحت اور محکمہ صحت کے متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان علاقوں کے بچوں کوخسرہ سے بچائو کی ویکسینیشن کی جائے۔ سرکاری اسپتالوں میں ادویہ فراہم کی جائیں تاکہ غریب لوگوں کی پریشانیاں دور ہوسکیں۔
Load Next Story