سابق حکومت نے 1533 سی این جی اسٹیشنز کو لائسنس دیے

مدت ختم ہونے سے چند روز قبل 200 لائسنس کا حکم ملا،عمل نہیں کیا، چیئرمین اوگرا

مدت ختم ہونے سے چند روز قبل 200 لائسنس کا حکم ملا،عمل نہیں کیا، چیئرمین اوگرا فوٹو: فائل

KARACHI:
چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے مدت ختم ہونے سے چند روز قبل سی این جی کے 200 لائسنس جاری کرنے کے احکام دیے تھے جس پر اوگرا نے عمل نہیں کیا۔

سابقہ حکومت کے دور میں 1533 سی این جی اسٹیشنز کو لائسنس جاری کیے گئے۔ یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں سی این جی کی قیمتوں کے حوالے سے عوامی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 15 مارچ 2013 کو 200 سی این جی اسٹیشنز کو لائسنس جاری کرنے کے احکام دیے گئے تھے تاہم اوگرا نے ان پر عمل نہیں کیا، گیس کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ اوگرا کے دائرہ کار سے باہر ہے۔




ملک میں گیس کی قلت ہے تاہم گیس کی تقسیم منصفانہ بنیادوں پر ہونا ضروری ہے، گیس چوری اور لیکیج کی روک تھام کے لیے گیس کمپنیاں ڈسٹرکٹ کی سطح پر یو ایف جی کنٹرول کا نظام وضع کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس چوری اور ضیاع کی مختلف وجوہ ہیں، سرفہرست وجہ سسٹم میں نقائص کی وجہ سے گیس کا اخراج ہے جومجموعی نقصان کا 45 فیصد ہے دیگر اہم وجوہ میں گیس چوری، میٹر اور میٹرنگ کے نظام کی خامیاں شامل ہیں۔ انہوں نے گیس کمپنیوں پر زور دیا کہ میٹرنگ کی وجہ سے گیس کے نقصان کو کم کرنے کیلیے جلد اسمارٹ میٹر نصب کیے جائیں۔
Load Next Story