اٹلی کے نئے وزیراعظم صدر سے ملاقات کرنے ٹیکسی میں پہنچے
سرکاری ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلیے وزیراعظم نے بغیر کسی پروٹوکول کے ٹیکسی میں سفر کیا۔
اٹلی کے نئے وزیراعظم نے سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے صدر سے ملاقات کے لیے ٹیکسی کے ذریعے پہنچے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال میں ہی وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے والے اطالوی وزیراعظم گوسیپی کونت نے اپنی پہلی سرکاری مصروفیات کا آغاز صدر سے ملاقات کرکے کیا۔
سرکاری ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم نے عوامی انداز اپناتے ہوئے بغیر کسی پروٹوکول کے ٹیکسی میں سفر کیا اور صدر سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے، وزیراعظم بغیر کسی قافلے یا سیکیورٹی کے ٹیکسی میں سوار تھے اور انہوں نےعام آدمی کی طرح ٹیکسی کا کرایہ بھی دیا۔
اطالوی وزیراعظم کے اس عمل نے عوام کے دلوں کو جیت لیا اور انہوں نے نئے وزیراعظم کی اس سادگی کو بھی سراہا ہے، 53 سالہ نئے وزیراعظم ایک غیر معروف سیاسی شخصیت ہیں جو کہ قانونی ماہر ہیں تاہم انہیں سیاست کو کوئی تجربہ نہیں ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=Nvhbx9Wbds0