وفاق كا یہی رویہ رہا تو ملک كی سالمیت كو خطرہ لاحق ہوسكتا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان

مضبوط اور مستحكم وفاق كے لئے ضروری ہے كہ تمام اكائیوں كو ساتھ لے كر چلا جائے، عبدالقدوس بزنجو


ویب ڈیسک May 26, 2018
مضبوط اور مستحكم وفاق كے لئے ضروری ہے كہ تمام اكائیوں كو ساتھ لے كر چلا جائے، عبدالقدوس بزنجو ۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے كہا ہے كہ اگر وفاق كا بلوچستان سے یہی رویہ جاری رہا تو اس سے ملک كی سالمیت كو خطرہ لاحق ہوسكتا ہے۔

آل پاكستان نیوز پیپرز سوسائٹی كے وفد سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں غربت اور پسماندگی بہت زیادہ ہے اور وفاق اس حقیقت سے مكمل بے خبر ہے، كئی سالوں سے این ایف سی ایوارڈ كا اعلان نہیں كیا گیا جس كی وجہ سے بلوچستان كو شدید مالی مشكلات كا سامنا ہے، وفاق سی پیک كے حوالے سے بڑے بڑے دعوے كرتا ہے لیكن حقیقت میں گوادر ابھی تک كھنڈرات كا منظر پیش كررہا ہے جہاں پینے كا پانی دستیاب نہیں، گوادر میں پانی كے مسئلے كے حل كے لئے وفاق نے وعدہ كیا تھا كہ 50 فیصد خرچہ وہ برداشت كرے گا لیكن بعد میں اس پر عمل نہیں كیا گیا جس كی وجہ سے صوبائی حكومت نے اپنے محدود وسائل كے باوجود پرائیویٹ سیكٹر كے ساتھ مل كر پلانٹس كے معاہدے كیے ہیں جن سے بہت جلد 40لاكھ گیلن یومیہ پانی حاصل كیا جاسكے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛دوسرے صوبوں کے وسائل پنجاب پر خرچ کیے جارہے ہیں

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سی پیک كے بہت سے منصوبے مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں شروع كیے تا كہ انہیں آنے والے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل ہوسكیں اور بلوچستان كا عام آدمی یہی سوچتا ہے كہ پنجاب اس كا استحصال كررہا ہے لیكن حقیقت میں محض ایک سیاسی جماعت اس كے پیچھے ہے جس سے صوبوں میں دوریاں بڑھ رہی ہیں اور محرومیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم سی پیک كے قطعی مخالف نہیں لیكن اگر سی پیک كے ثمرات سے گوادر اور بلوچستان كے لوگ مستفید نہیں ہوں گے تو یہ ہمارے لئے بے سود ہے اور وفاق كا بلوچستان سے یہی رویہ جاری رہا تو اس سے ملک كی سالمیت كو خطرہ لاحق ہوسكتا ہے کیوں کہ مضبوط اور مستحكم وفاق كے لئے ضروری ہے كہ تمام اكائیوں كو ساتھ لے كر چلا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں